چوہدری شجاعت کی کراچی میں اہم ملاقات کا امکان

Photo CSH 01 {Jan15-12} اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت ہفتہ کے روز آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ سماء کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ہفتہ کے روز کراچی پہنچ رہے ہیں، چوہدری شجاعت کراچی آمد پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سابق رہنما امتیاز شیخ کے بیٹے کی شادی میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز شیخ کے بیٹے کی شادی کے موقع پر چوہدری شجاعت کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، کراچی روانگی سے قبل زرداری سے ملاقات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مفادات سے بالاتر ہو کر متحدہ ہونا چاہئے۔ سماء

ASIF ZARDARI

FORMER PRESIDENT

PMLQ

Shujaat Hussain

Imtiaz Sheikh

Tabool ads will show in this div