سیاسی بحران کا اسکرپٹ رائٹر کون ہے؟وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا اعلان

ویب ایڈیٹر:

 

لاہور : وزیراعظم میاں محمد نوا ز شریف آئندہ ہفتے قوم سے اہم خطاب کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودی سیاسی بحران اور صورت حال سے متعلق وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے، ذرائع  کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کے نام اپنے اہم خطاب میں حالیہ خبروں کی زینت بننے والے اسکرپٹ رائٹر کی اصلیت سے قوم کو آگاہ کریں گے۔


 وزیراعظم نوازشریف نے آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے،اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم دھرنوں کے اسکرپٹ رائٹر کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے، خطاب کے مندرجات کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعظم کا قریبی رفقا سے مشورے جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں آرمی چیف سے ملاقات کے بعد کی صورت حال کی حقیقت سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم کے قریبی رفقا نے  انہیں جمہوریت مخالف سازشوں کے سامنے ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ سماء

کا

سے

Gullu Butt

tragic

کون

dacoit

princess diana

Tabool ads will show in this div