سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرارداد منظور
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرار داد منظور کرلی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے علاقے میں نئی بستیوں کی تعمیر روک دے۔ پندرہ رکنی کونسل میں نیوزی لینڈ، ملائیشیا، وینزویلا اور سینیگال نے قرارداد پیش کی۔
اسرائیلی ہتھکنڈے ناکام، غزہ میں معاشی سرگرمیاں بڑھنے لگیں
قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسرائیل نے امریکہ سے کہا تھا کہ وہ قرار داد کو ویٹو کر دے۔ سماء