بچے سالم غذا سے محروم
کابل: افغانستان میں پانچ سال سے کم عمر کے چالیس فیصد بچے سالم غذا سے محروم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت نے کابل میں ایک پروگرام میں کہا کہ افغانستان میں بچوں کے لئے سالم غذا کی قلت، ان کا قد کم رہ جانے کا سبب بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ نصف سے زیادہ بچے وٹامن اے کی کمی سے دوچار ہیں اوریہ " شب کوری " یا رات میں دکھائی نہ دینے کا سبب بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکیاسی فیصد بچوں کو روزمرہ کی غذا کے ذریعے کافی مقدار میں و ٹامن ڈی نہیں پہنچتی ہے اور یہی مسئلہ ان کی ہڈیوں کے کمزور ہونے اور اوسٹیوپروسس (ہڈیوں کے کھوکھلا ہونے کے مرض ) کا سبب بنتا ہے۔
فیروزالدین فیروز نے مزید کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا چوالیس فیصد بچے اور افغان مائیں زچگی کے دوران خون کی کمی میں مبتلا ہیں اور یہ کمی آئرن کی کمی کی وجہ سے ہے۔ سماء/ اے پی پی