رينجرز کا ايکشن، ایم کیو ایم کارکن گرفتار

RANGERS MQM ARREST KHI PKG 23-12 ALI

کراچی : شہر قائد کے علاقے گارڈن میں رينجرز نے ایم کیو ایم عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد کيا گیا۔

کراچی کے علاقہ گارڈن میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ کارروائی میں دوملزمان دھرلیے گئے گرفتار ہونے والے ملزم اصغرخان اورمحمد حسین عباس کا تعلق ایم کیوایم کے عسکری ونگ سے ہے۔

گرفتارملزمان کی نشاندہی پر خالی پلاٹ میں زیرزمین چھپائے گئے اسلحے اورایمونیشن کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا قبضے میں لیے جانے والے اسلحے میں 8 ايس ايم جيز ،7 رپيٹر، 2 سيون ايم ايم رائفلز اور تين پستول سمیت مختلف اقسام کے نوہزار آٹھ سو بیاسی راؤنڈ شامل ہیں۔

ترجمان رینجرزکے مطابق اسلحہ شہرمیں بدامنی کے لیے استعمال ہونا تھا گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کےحوالے کردیاگیا۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں بھی رینجرزنے چھاپہ مارا اورخالی پلاٹ میں چھپایا گیا ایم کیوایم کے عسکری ونگ کے زیراستعمال اسلحہ برآمد کرلیا۔ سماء

raid

Tabool ads will show in this div