ضرب عضب،تازہ فضائی کارروائی میں32دہشتگردہلاک،3ٹھکانےتباہ

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی :  شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کارمیاب کارروائیاں جاری ہیں، تازہ فضائی کارروائی میں 32 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، جب کہ کارروائی میں دہشت گردوں کی تین کمین گاہوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے کامیاب کارروائی میں 32 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، جب کہ دہشت گردوں کے تین خفیہ کمین گاہیں بھی تباہ کردی گئیں۔

پاک فوج نے آپریشن کے دوران برآمد ہونے والی تئیس گاڑیاں بھی تباہ کردیں، کارروائی میں بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ اور بارود کے چار ذخائر بھی تباہ کردیئے گئے۔ مختلف علاقوں میں پاک افواج کی کامیاب پیش قدمی جاری ہے۔ سماء

kunduz

murderer

Tabool ads will show in this div