عمران خان افتخار چوہدری کے سامنے سر نہ جھکاتے تو مسئلہ حل ہوجاتا، آصف زرداری

ویب ایڈیٹر

کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان افتخار چوہدری کے سامنے سر نہ جھکاتے تو مسئلہ حل ہوجاتا۔

ملک میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر، پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے بھی صاف صاف کہہ دیا خطرات کے باوجود جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو یاد دلا دیا، اگر وہ 28 اگست 2013ء کو افتخار چوہدری کے سامنے سر نہ جھکاتے تو مسئلہ حل ہوجاتا۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات، مذاکرات اور مذاکرات ہی ہیں، تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کا عزم کریں، جمہوریت میں ہی سب کی بھلائی ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے نتیجے میں آنیوالی جمہوریت کی ہر صورت حفاظت کریں گے۔ سماء

helps

nyt

lord

surrenders

عمران خان

Tabool ads will show in this div