عمران خان ایسی تقاریر نہ کریں جن سے اشتعال پھیلے، احسن اقبال

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کی کوئی گنجائش نہیں، انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی تقاریر نہ کریں جن سے اشتعال پھیلے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے نہ دینے پر پوری جماعت متفق ہے، احسن اقبال نے واضح کیا کہ آئی ایس پی آر نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ہی بیان دیا، تمام ادارے آئینی کردار کے اندر کام کر رہے ہیں لیکن آرمی چیف سے ملاقات کرنے کے بعد دونوں لیڈروں نے اس کو سیاسی بنادیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج پھر مذاکرات کا ایک دور ہوگا، حتمی نتیجے تک پہنچنے کی امید ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابات میں دھاندلی اور انتخابی اصلاحات کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں، حکومت نے دونوں جماعتوں کی ڈیمانڈز کو اپنی حد سے تجاوز کرکے مان لیا۔

وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ عمران خان نے چین کی ترقی کی بات کی لیکن اگر چین میں عمران خان دھرنے دے رہا ہوتا تو وہ ترقی نہ کرتا، استعفی کیوں دیں، کون سا ایسا گناہ کیا ہے کہ استعفی دیا جائے، کیا عمران خان فرشتے ہیں اور باقی سب شیطان۔

احسن اقبال نے سوال کیا کہ ملک کے معیشت کو خراب کرنیوالے کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عمران خان سب کو چور ڈاکو کہہ رہے ہیں، وہ ایسی تقریریں نہ کریں جن سے اشتعال پھیلے، حکومت تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتی ہے۔ سماء

public

offers

kremlin

sentence

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div