زرداری کا طیارہ کراچی لینڈ کرگیا


شريک چئيرمين پیپلزپارٹی کو خوش آمديد کہنے کے لیے جيالے بے تاب ہيں۔۔ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری کے شاندار استقبال کيلئے تاریخی تيارياں کرلی گئی ہیں۔ جیالوں کے قائد اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کی واپسی اور استقبال بھی شاہانہ انداز میں کرنے کی تیاریوں کیلئے شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر خیرمقدمی بینرزلگ گئے۔Aik #Zardari, Sab pay bari. Countdown for Riawind starts from today. #GoNawazGopic.twitter.com/FzdTDY8ZTa
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) 23 December 2016


رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ صرف کراچی ہی نہیں، صوبے کے مختلف علاقوں سے قافلے قائد کے استقبال کو پہنچ رہے ہیں۔ جلسے کی سیکیورٹی کیلئے بھرپورانتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے متبادل روٹس کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اولڈ ٹرمینل پرجلسہ گاہ کے اطراف خفیہ کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مولابخش چانڈیو کہتے ہیں کہ زرداری کے آنے سے حکمران پریشان ہیں۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کلفٹن اورڈیفنس کے رہائشی ہینو چورنگی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ، مرتضیٰ چونرگی سے لنک روڈ اور ملیر تھانہ سٹی سے ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے ائر پورٹ کا راستہ استعمال کریں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر کی گرفتاری سے کچھ گھنٹے قبل ہی رینجرز شدت کے ساتھ ایکشن میں آگئے، اور زرداری کے اہم دست راز کے تین مختلف دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں، جہاں سے غیر قانونی اسلحہ بڑی تعداد میں برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ، جب کہ دفاتر میں موجود خفیہ ریکارڈ بھی رینجرز نے حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دفتر میں رقوم کی منتقلی کا کاروبار ہوتا تھا ۔