کیلے کا وہ فائدہ جس سے آپ بے خبرتھے

banana

کراچی: ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشارخون ایک عمومی مسئلہ بن چکا ہے، مگر یہ بات شاید بہت کم لوگوں کے علم میں ہو گی کہ ایک عام سے پھل سے بھی آپ بلڈ پریشر پر قابو پا سکتے ہیں۔ امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے نہایت مفید ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلا اپنے اندار بے پناہ خوبیاں لئے ہوئے ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق  کیلے میں پایا جانے والا پوٹاشیم اور دیگر اہم اجزاء انسانی جسم میں موجود نمک پراثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کی کارکردگی کو معمول کے مطابق کام کرنے، ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کینسراور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کیلا کھانے سے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے اور شریانوں کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔ سماء

HEALTH

BANANA

High Blood Pressure

Tabool ads will show in this div