چوہدری نثار کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے،کپتان کاطوفانی خطاب

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : کارکنوں کی دلیری کو سلام پیش کرتا ہوں، چوہدری نثار کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے، انشاءاللہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں جب تک آزادی نہیں ملتی نہیں جائیں گے۔ طوفانی رات کی صبح عمران خان کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب۔

اسلام آباد میں شیلنگ سے دھواں دھواں رات کی صبح کپتان پھر پرعزم نکلے، دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کپتان نے کہا کہ جو مرضی ہوجائے نواز شریف اور شہباز شریف کو نہین چھوڑیں گے۔ کارکنوں کو دلیری پر سلام پیش کرتا ہوں، یہ سب کچھ کرسی بچانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

کپتان نے کہا کہ آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، آپ کا کپتان آپ کے ساتھ ہے، جب تک آزادی حاصل نہیں کرلیتے یہاں سے نہیں جائین گے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نہتے لوگوں پر تشدد کیا، انہوں نے کارکنان سے کہا کہ یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ اسلام آباد میں پولیس کی وردی میں گلو بٹ آئے ہیں، احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔

کپتان نے کہا کہ آج فیصلے کا دن ہے آخری دم تک ڈٹیں رہیں گے، آج کے بعد سارا پاکستان مظاہرین کو ہیرو سمجھے گا۔ سماء

کیخلاف

dacoit

Tabool ads will show in this div