کمبیٹ کمانڈرز گریجویشن تقریب،طارق وحیدبہترین کمبیٹ کمانڈرقرار

1937342_100812763150_2485746_n سرگودھا : پاکستان ایئر فورس کمبیٹ کمانڈرز اسکول میں گریجویشن تقریب کا انعقاد، اسکوارڈن لیڈر طارق وحید نے بہترین کمبیٹ کمانڈرکی ٹرافی حاصل کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرگودھا میں ایئر فورس کمبیٹ کمانڈرز اسکول کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا ہے، جس میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل افسروں میں سرٹیفیکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 37638_419001833150_1350150_n ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر فورس کمبیٹ کمانڈرز اسکول میں اسکوارڈن لیڈر طارق وحید نے بہترین کمبیٹ کمانڈرکی ٹرافی حاصل کی اور اسکوارڈن لیڈر عمران خان نے بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ٹرافی حاصل کی۔ air-marshal اس موقع پر ایئرچیف سہیل امان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وطن عزیز کی خودمختاری کا تحفظ پاک فضائیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور پاک فضائیہ ہرقسم کے خطرات میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے شرکا کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبھی سراہا اور فارغ التحصیل افسران میں انعامات تقسیم کیے۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

FIGHTER JET

AIR CHIEF MARSHAL

CCS

Tabool ads will show in this div