پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےحوالے سے اہم خبر

PSX

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص کی خریداری کے لیے چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے بولی جیت لی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کی ڈی میوچلائزیشن کے تحت چالیس فیصد حصص غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنا تھے جس کے لیے ابتدائی بولی چھبیس روپے اسی پیسے فی شیئر مقرر کی گئی تھی جس کے بعد شنھگائی اسٹاک ایکسچینج سمیت چار کمپنیوں نے اٹھائیس روپے فی حصص کے حساب سے بولی دے کر کامیابی حاصل کرلی۔

 ان حصص کی مجموعی مالیت آٹھ ارب نوے کروڑ روپے ہوگی جبکہ چار ارب پچاس کروڑ روپے کے بیس فیصد حصص عوامی فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے اور چالیس فیصد شیئرز اسٹاک بروکرز کو دیے جائیں گے۔ سماء

CHINA

PSX

Tabool ads will show in this div