سی پیک میں مزیداہم منصوبےشامل کرلیئےگئے

Mass Transit In CPEC Isb Pkg 22-12  

اسلام آباد: لاہور اورنج لائن، کراچی اور کوئٹہ سرکلر ریلوے منصوبے سی پیک میں شامل کر لیے گئے ۔ خیبرپختوانخوا نے بھی پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبے کو ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور میں 1.6 ارب ڈالر مالیت کا اورنج لائن منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ بن گیا ۔ صوبائی حکومت کو 20 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ حاصل ہو جائے گی ۔ حکومت نے تنقید سے بچنے کیلئے کراچی اور کوئٹہ کے ماس ٹرانزٹ منصوبے بھی اقتصادی راہداری میں شامل کر لیے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاہےکہ  پشاور ماس ٹرانزٹ منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے وزیراعظم سے منظوری لی جائے گی۔

سماء سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چاروں منصوبے حتمی منظوری کیلئے پاک چین مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

 پنجاب اور وفاقی حکومت اس سے پہلے اورنج لائن منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنانے کی تردید کرتی آئی ہیں۔ سماء

CHINA

Mass Transit

GREEN LINE

tax free

Tabool ads will show in this div