پاک فوج پی ٹی وی کی عمارت میں داخل،نشریات بحال

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : پاک فوج کے دستے پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت میں داخل ہوگئے، جس کے بعد پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے مشتعل کارکنوں کو عمارت سے باہر نکال دیا گیا، پاک فوج کی جانب سے پوزیشنز سنبھالنے کے بعد پی ٹی وی نیوز  اور ورلڈ کی نشریات بحال کردی گئی۔

علی آلصبح پولیس اور ایس سی سے جھڑپوں کے بعد مشتعل ہجوم نے پاک سیکریٹریٹ  اور اس کے بعد سر کاری ٹیلی ویژن کی عمارت کا رخ کیا، مشتعل کارکنوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں۔

مشتعل ہجوم پی ٹی وی کی عمارت کے گیٹ پر تعینات رینجرز اہلکاروں کو دور دھکیلتے ہوئے اندر داخل ہوگیا، مشتعل کارکنوں نے عمارت میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور اسٹاف کو ہراساں کیا۔ تاہم معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پاک افواج کے جوان پی ٹی وی ہیڈکواٹرز پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کیا، پاک فوج کے اہل کاروں نے مشتعل مظاہرین کو پر امن طریقے سے عمارت سے باہر نکال دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی آمد پر رضا کارانہ قبضہ ختم کر رہے ہیں، ہمارا مقصد پر امن احتجاج ریکارڈ کرانا تھا، جس کے بعد پاک فوج نے عمارت کو مظاہرین سے خالی کرا دیا۔

دوسری جانب سماء سے گفت گو میں پی ٹی وی کے ڈائریکٹر  اطہر فاروق کا کہنا تھا کہ مشتعل مظاہرین نے اندر داخل ہو کر زبردستی نشریات بند کرائی، ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین پی ٹی وی کے 20 سے 22 قیمتی کیمرے بھی چرا کر لے گئے۔ تاہم پاک فوج کی آمد کے بعد صورت حال معمول پر آگئی ہے اور نشریات کو بحال کردیا گیا ہے۔ سماء

اور

میں

کی

کا

پی

registered

کر

hajj

ٹی

وی

passes

طلب

توڑ

davis

sangakkara

wimbledon

tigers

پاک فوج

Tabool ads will show in this div