آرمی چیف وزیراعظم اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر شدید تشویش

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اہم ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات  میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل نے ملک کی داخلی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں گزشتہ روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی کشیدگی کو حل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی۔

قابل غور بات یہ ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری ملاقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ہنگامی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج نے واضح اعلان کیا تھا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں اور موجودہ بحران کو جلد سے جلد مذاکرات سے حل ہونا چاہئے۔ کانفرنس میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔ سماء

کی

کا

پر

چیف

سے

dharna

شروع

eid

puppet

Bipasha Basu

آرمی

آج

hair

تشویش

Tabool ads will show in this div