مولانا طارق جمیل کودوسرا بڑا صدمہ
لاہور: معروف تبلیغی اسکالر مولانا طارق جمیل کے سسر علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
مولانا طارق جمیل کے سسر چند روز سے بیمار تھے۔ ان کا انتقال علالت کےباعث ہوا۔ وہ ایم ایس لاہور جنرل اسپتال ڈاکٹر غلام صابر کے والد بھی تھے۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے مولانا طارق جمیل اور ڈاکٹر غلام صابر سے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں اظہار تعزیت کیا ہے۔ انھوں نے مرحوم کی بخشش اور ایصال کے لیے دعا بھی کی۔ شہبازشریف نے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے درینہ ساتھی اور اسکالر جنید جمشید دو ہفتے قبل طیارہ حادثے میں شہید ہوگئے تھے ۔ سماء