سی این جی کےصارفین خیرمنائیں

No Sale Of Cng Lhr Pkg 11-02

اسلام آباد: سی این جی کی قیمت کتنی ہوگی؟ اسٹیشنز مالکان اب خود تعین کریں گے۔ قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے اوگرا سے  اختیار واپس لے لیا گیاہے۔

اب صارفین سی این جی مالکان کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ سی این جی والے جو قیمت چاہیں،وہ لے سکیں گےکیونکہ ان کے سر سے اوگرا کی تلوار ہٹ گئی ہے۔

سی این جی کی قیمتوں کے نئے طریقہ کار سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔صارفین اس حکومتی فیصلے کو زیادتی قرار دے رہے ہیں۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے عوام کے خدشات مسترد کر دیئے ہیں اور کہاہےکہ یہ تاثر درست نہیں کہ قیتموں میں اضافہ ہو گا۔اگر کسی اسٹیشن نے مہنگی گیس بیچی تو اس سے کوئی خریداری نہیں کرے گااوراوگرابھی اس کےخلاف ایکشن لے سکتا ہے۔

ملک میں ایل این جی کی درآمد کے بعد پنجاب میں سی این جی کی قیمت مالکان طے کر رہے ہیں، اب باقی صوبوں میں بھی ایسا ہی ہو گا۔ سماء

all pakistan CNG association

Tabool ads will show in this div