آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرار داد کی خبر بے بنیاد ہے، خواجہ آصف

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کہتے ہیں کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرار داد سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبریں بے بنیاد اور شر انگیزی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق اقدامات کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قرار داد کی خبر بے بنیاد ہے، قومی اسمبلی میں قرار داد لانے سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر شر انگیزی ہے، بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر اداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہتے ہیں، بے بنیاد افواہیں پھیلا کر پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش کی جارہی ہے۔ سماء

جی

ڈی

آرمی

Narendra Modi

Turkey

miandad

colonel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div