بلاول بھٹوکاچوہدری نثار پروار
لاہور: چوہدری نثار نے اپنی حالیہ دو تقاریر میں بلاول بھٹوکو بچہ کہہ کر مخاطب کیا۔بلاول نے چوہدری نثار پر جوابی وارکرکے حساب برابر کرنے کی کوشش کی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنےٹوئٹر پیغام میں لکھاہےکہ میں وہ نہیں ہوں جو وِگ پہنتا ہے۔ بلاول کامزید کہناتھاکہ انفیرئیر منسٹراپنی تصوراتی دنیا خود تک محدود رکھیں اور ہمارے چار مطالبات پر توجہ دیں۔
Seriously? I'm not the one wearing a wig... the inferior minister must keep his fantasies to himself and focus on our 4 demands. #GoNawazGo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 20, 2016
چوہدری نثارنےپولیس لائنزمیں خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ ایک بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کاکیا جواب دوں۔ اس سے قبل بھی چوہدری نثار بلاول کوبچہ کہہ کر مخاطب کرچکے ہیں۔ سماء