بیرون ملک جانے کیلئے جنرل راحیل شریف نے مدد کی تھی؛پرویزمشرف

TOPSHOTS Pakistan's former military ruler Pervez Musharraf gestures upon his arrival at the Karachi International airport from Dubai, in Karachi on March 24, 2013. Pakistan's former military ruler Pervez Musharraf returned home after more than four years in exile, defying a Taliban death threat to contest historic general elections. AFP PHOTO/ AAMIR QURESHIAAMIR QURESHI/AFP/Getty Images

کراچی: سابق صدرجنرل پرویز مشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ غداری کیس میں ملک سے باہر جانے کیلئےان کی مدد سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کی تھی۔ پرویز مشرف کے مطابق عدالتوں پرسے دباؤ ختم کرنےکے لیے جنرل راحیل شریف نے حکومت سے معاہدہ کیا۔ گزشتہ رات نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک سابق صدر پرویز مشرف نے غداری کیس کے دوران بیرون ملک چلے جانے سے متعلق اہم انکشافات کیے ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر جانے کے لیے میری مدد سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مدد کرنے پرجنرل راحیل شریف کا شکرگزارہوں ، میں سابق آرمی چیف اوران کا باس رہا ہوں توانہوں نے میری مددکی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف حکومت کی جانب سے سیاسی مقدمات قائم کیےگئے تھے جس کے بعد میرانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

مدد کس طرح کی گئی سے متعلق سوال پوچھنے پرسابق صدرنے عدلیہ کے کردارکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری عدالتیں پس پردہ دباؤ میں کام کر رہی ہوتی ہیں، اس دباؤ کو ختم کرنے میں آرمی چیف کا کردارتھا۔ حکومت عدالتوں پر دباؤ ڈال رہی تھیں ، آرمی چیف نے وہ ختم کرایا اور مجھے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

پرویز مشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں ہماری عدالتیں انصاف کی طرف آجائیں۔

واضح رہے کہ سابق صدرپرویزمشرف 18 مارچ 2016 کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد علاج کی غرض سے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔ سماء

ECL

general raheel sharif

PERVEZ MUSHARRAF

High Treason Case

Tabool ads will show in this div