چوہدری نثار کا ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ شائع کرنے کا اعلان

20137813525508734_20 اسلام آباد : چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں صرف عوام کو گولیاں دی گئیں، کام نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے پوچھا کیا آپ سرے محل بھول گئے، زرداری نے کرپشن کیخلاف کبھی منہ سے الفاظ نہیں نکالے، اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے حکومت سے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ عام کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جم کر گرجے اور برسے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10سال صرف باتیں ہوئیں،کام کچھ نہیں ہوا، دھماکے ہوتے رہے اور لوگوں کو میٹھی گولیاں دی جاتی رہیں، حکام سوئے رہے، مگر ہم نے عملی کام کیا ہے، آج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پولیس کا پہلا دستہ تیار کر لیا گیا ہے۔ abbottabad-commission-report وزیر داخلہ نے ریپڈ رسپانس فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں اہلکاروں سے کہا کہ پاکستان کے عوام سے وفاداری نبھانی ہے، حکومتیں آنی جانی ہیں، آپ کسی کے ملازم نہیں بلکہ آپ ملک کے ملازم ہیں، جنرل راحیل شریف سے کہہ کر ریپڈرسپانس فورس بنوائی، رینجرز نے اسلام آباد پولیس سے مل کر شہر کو پرسکون بنانے میں کلیدی کردارادا کیا، پولیس کو رینجرز کے جوانوں، افسروں کو دیکھ کر معیار بلند کرناچاہیے،اسلام آباد پولیس رینجرز سے سیکھے۔ gty_osama_bin_laden_compound_nt_110928_wmain وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حرام میں برکت اور سکون نہیں، نیک نیتی اور انصاف میں سکون ہے، مجھے کرائم ریٹ زیرو چاہیے، پہلے دھماکے ہوتے رہے اور حکومتیں خواب خرگوش کے مزے لیتی رہیں، پولیس میں شامل ہونے والے پاکستان کا مان رکھیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پہلا دستہ اسلام آباد پولیس کا ہے، پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں،وزیر داخلہ پاکستان نے بھی نائب قاصد کی بھرتی کی سفارش نہیں کی۔ NISAR IN TERRORIST SOT NEW 20-12 انہوں نے کہا کہ حلف میں کہا گیاہے افسران بالا کا حکم مانوں گا ، حلف میں ہوناچاہیے افسران بالا کا جائز کام مانوں گا، گزشتہ ڈیڑھ 2 سال میں ایف سی اور رینجرز پر75 ارب روپے خرچ کیے، پولیس کی تربیت کمانڈوز کی طرزپرکی گئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں کچہری کے وکلا بھی شہید ہوئے، مجھ پران کا کیا دباؤ ہوگا جن کے پلے کچھ نہیں اور مجھ پراگرکوئی دباؤ ہوا بھی تووہ بس میرے ضمیرکا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کابینہ میں مطالبہ کروں گا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے، سرے محل اورمحلات ہیں دبئی میں کیا ہم بھول گئے ہیں، جس شخص کی والدہ کانام پانامالیکس پرہے وہ دوسروں پربات کرتا ہے، عجب کرپشن کی غضب کہانی ہے جوجواب نہیں دیتے ، اچھا ہوتاوہ شخص کہتا کہ میری ماں کا کیس بھی سپریم کورٹ میں لے جایا جائے، پیپلز پارٹی کا کرپشن مخالف مہم چلانا ایسے ہے جیسے بھارت میں بی جے پی مسلمانوں کےحقوق کے لیے مہم چلائے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے حوالے سے کہا کہ جبری رخصت پرگزشتہ روزایک انتہائی ایماندارآئی جی کا جوحال کیا گیا بہت وہ افسوس ناک ہے، ہمیں جب معلوم ہوا توہم نے آئی جی سندھ کو پیغام بھیجا لیکن وہ وفاق کے کہنے کے باوجود جبری رخصت پر چلے گئے لیکن اب چاہے وہ زبردستی گئے یا خود سے یہ کہہ نہیں سکتے، وہ بہت ایماندار ہیں اورسندھ میں بہت ساری تبدیلی ان ہی کی وجہ سے آئی ہے۔ سماء

RAHEEL SHARIF

IMRAN KHAN

NISAR ALI KHAN

DG ISI

passing out parade

islamabad police

Anti Terrorist Squad

abbottabad commission report

ardari

Tabool ads will show in this div