وزیراعظم سے پارلیمانی جماعتوں کی ملاقات، جمہوری جدوجہد میں ساتھ دینے کا اعلان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم سے ملاقات میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں نے جمہوریت کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے دوبارہ مذاکرات شروع کئے جائیں، استعفیٰ دینے کا اختیار وزیراعظم کا اپنا ہے، نواز شریف نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ دے رہا ہوں نہ چھٹیوں پر جارہا ہوں۔

وزیراعظم نواز شریف سے سیاسی جماعتوں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ جمہوری نظام کے تسلسل پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی، پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے، جمہوریت کے بغیر وفاق کی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔

جمہوریت کی جدوجہد میں سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں، مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرنے سے حکومت کیلئے شرمندگی کی کوئی بات نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک جس کی بات مانتے ہیں انہیں بات چیت میں ڈالا جائے، پی پی سمیت کچھ جماعتوں نے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کیلئے خدمات پیش کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں پارلیمانی جماعتوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اور دیگر سرکاری عمارتوں پر مظاہرین کی جانب سے حملے پر تحفظات کا اظہار کیا، تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ استعفیٰ دینا یا نہ دینا وزیراعظم کا اپنا اختیار ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ سے متعلق معاملے پر ڈٹ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ یرغمال بنانے کی روایت نہیں پڑنی چاہئے، استعفیٰ دے رہا ہوں نہ چھٹیوں پر جارہا ہوں۔ سماء

eid

tragic

anniversary

surgery

nazi

azarenka

Tabool ads will show in this div