میران شاہ میں امریکی جاسوس طیاروں کا حملہ، 6 ہلاک
اسٹاف رپورٹ
میران شاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جاسوس طیاروں نے دتہ خیل کے علاقے ڈوگا میں گاڑی کو نشانہ بنایا اور چھ میزائل داغے۔
حملے میں گاڑی میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کان تعلق کس گروپ سے تھا۔ سماء