نواز شریف آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اجلاس پورا ہفتہ جاری رہے گا ۔


قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق،  صدر نے آئین کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے ۔ جو آج صبح گیارہ بجے شروع ہوگا ۔

اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی  جس میں کہا جائیگا کہ وزیراعظم نواز شریف استعفی دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی ۔

پارلیمانی رہنماوں نے تجویز دی ہے کہ دھرنا جاری رہنے تک اجلاس بھی جاری رہنا چاہیے  ۔ سماء  

Ishaq Dar

dacoit

Tabool ads will show in this div