سانحہ بلدیہ کیس کےمبینہ ملزم نےاعتراف جرم کرلیا

REHMAN BHOLA AITRAAF KHI PKG 19-12 ALI  

کراچی: سانحہ بلدیہ کیس کے اہم ملزم رحمان بھولا نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کردی۔عدالت نےمرکزي ملزم حماد صدیقی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

رحمان بھولا نے بلدیہ فیکٹری کو آگ لگنے کےجرم کا اعتراف کرليا۔بلديہ فيکٹري کيس کی رپورٹ پوليس نے عدالت ميں جمع کرادي۔ عدالے نے رحمان بھولا کے ريمانڈ ميں دس روزکي توسيع کردی۔

پولیس رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ رحمان بھولا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ حماد صدیقی نے مالکان سے بھتہ مانگا اورفیکٹری میں شراکت داری کا مطالبہ کیا تھا۔

فیکٹری مالکان کے صاف انکار پر ایم کیوایم تنظیمی کمیٹٰی کے سابق انچارج حماد صدیقی نے فیکٹری کو آگ لگانے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حماد صدیقی کے حکم پر اس نے زبیر چریا کے ساتھ مل کر فیکٹری کو جلایا۔ آگ سے ڈھائی سو سے زائد افراد کی جان گئی تھی۔ سماء

baldia factory case

zubair charya

rehman bhola

Tabool ads will show in this div