ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہونےوالی ہے

 

Loadshedding Isb Pkg 09-03

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے نوید سنائی ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے بعد بھی بجلی کے منصوبے جاری رہیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی منصوبوں کے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں سب اچھا کی رپورٹ دی گئی اور بتایاگیاکہ لوڈشیدنگ ختم ہونے والی ہے۔

PM CPEC Meeting Isb Pkg 19-12

وزیراعظم کوبتایاگیاکہ ملک بھر میں ٹرانسمیشن سسٹم پر تیزی سے کام جاری ہے، 2017 کے آخرتک 90فیصد ٹرانسمیشن سسٹم اپ گریڈ کردیا جائے گا۔ مارچ 2018 تک 10 ہزار 996 میگاوٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، جس سے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبے 2018میں بحران کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہیں گے۔ 2022تک 30ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ ماضی کی حکومتوں نے گزشتہ 15برس میں توانائی کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی ملکی تاریخ میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ۔ سماء

load shedding

power crisis

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div