چوہدری نثارپرایک اورالزام لگ گیا

Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نےکہاہےکہ  چوہدري نثار کے خلاف دہشت گردوں کی سہولت کاری کا مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔ ادھر رانا ثناء اللہ کاکہناہےکہ  کون سی تنظیمیں کالعدم ہیں اور کون سی نہیں، اس کا تعین کرنا ہوگا۔

کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کیا آئی، اپوزیشن کو بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا موقع خوب ہاتھ آیا۔سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے تو وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دے کر سزا کا مطالبہ کرڈالا۔

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناٰء کاکہناتھاکہ کون سے دہشت گرد ؟ کیسے دہشت گرد ؟ ۔ کالعدم تنظیموں سے متعلق معاملات واضح ہونا چاہئے۔

اپوزیشن کا مطالبہ اپنی جگہ مگر حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت فیصلے تو کرنے ہی ہوں گے۔ سماء

RANA SANA ULLAH

chauhdary nisar

Tabool ads will show in this div