اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ آف پاکستان پر براہ راست حملہ ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحريک انصاف کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں پارٹی کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی نے چوہدري نثار کي پريس کانفرنس کو عدليہ پر حملہ قرار دے دیا۔ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر وزیر داخلہ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ کہتے ہیں حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کيليے ديگر اپوزيشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکی پریس کانفرنس عدلیہ پر حملہ ہے، کمیشن رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں، پیپلزپارٹی پانامہ ایشو پر باہر نکلی تو پی ٹی آئی ساتھ ہوگی، اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔
حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ سے قطری شہزادہ کا خط کو واپس لیا جائے اور اسمبلی والے موقف سے بات شروع کی جائے، وزیراعظم قومی اسمبلی کے اجلاس میں آکر ابہام کو دور کریں۔ اس موقع پر پي ٹي آئي نے سانحہ کوئٹہ پر کميشن رپورٹ سے متعلق وزير داخلہ کا بيان عدليہ کو دھمکي قرار دے ديا۔
شاہ محمود قريشي کا کہنا تھا پي ٹي آئي نے حکومت کو ٹف ٹائم دينے کا فيصلہ کرليا ہے، اس مرتبہ فلائيٹ سولو نہيں ہوگي۔
پي ٹي آئي رہنما شاہ محمود قريشي نے کہا کہ خورشید شاہ اور اعتزاز احسن سے رابطہ ہوا ہے، جماعت اسلامی اور ق لیگ سمیت شیخ رشید سے رہنمائی لیں گے، پیپلزپارٹی پاناما ایشو پر سڑکوں سے باہر نکلی تو باہر نکل سکتے ہیں۔
پي ٹي آئي رہنما نے يہ سوال بھي اٹھايا کہ سات جنوری کو فوجی عدالتيں ختم ہونے پرسنگین دہشت گردی کے مقدمات کا کیا بنے گا۔ سماء