عمران خان سے سراج الحق کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان سے سراج الحق کی سربراہی میں حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی نے ملاقات کی، مذاکرات محض 10 منٹ میں ختم ہوگئے، مذاکراتی کمیٹی علامہ طاہر القادری سے ملاقات کیلئے چلی گئی۔

اسلام آباد میں دھرنے کے مقام پر سراج الحق کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی، جس میں رحمان ملک، میر حاصل بزنجو، کلثوم پروین، لیاقت بلوچ اور جے جے جمال بھی شریک ہوئے۔

عمران خان اور کمیٹی کے درمیان بات چیت محض 10 منٹ میں ختم ہوگئی، جس کے بعد کمیٹی ارکان پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ سماء

puppet

jundullah

Benazir

royal

عمران خان

Tabool ads will show in this div