ٹرین سے سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

5594a1a458fad اسلام آباد : محکمہ ریلوے نے ٹرینوں سے سفر کرنے والوں کیلئے مزید آسانی پیدا کردی، محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ ترجمان محکمہ ریلوے پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے بلوچستان کے عوام کیلئے ٹرینوں سے سفر کو مزید آسان بنا دیا، ترجمان ریلوے کے مطابق کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ PakRail-eTicket1 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اب اکبر، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی ٹکٹیں آن لائن ویب سائٹ پر بک کی جاسکیں گئیں۔ pic_railway-karakoram واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ریلویز نے قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بزنس ٹرین اور گرین لائن کیلئے بھی آئن لائن ٹکٹنگ کی سہولت شروع کی۔ naq6VD8 دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے نظام کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں۔ ای ٹکٹنگ سے ریلوے مسافروں کو جدید ترین سہولت میسر آئے گی۔  اب مسافر گھر بیٹھے ٹکٹ بک کروا سکیں گے۔ سماء

PAKISTAN RAILWAYS

e ticketing

Traveling in Train

Quetta railways

online ticketing

Tabool ads will show in this div