فضائیہ کا سی 130طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد جاں بحق

TNI-AU_Lockheed_KC-130B_Hercules_(L-282)_at_Medan_Polonia_Airport خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں فضائیہ کا ٹرانسپورٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طیارہ اتوار کی صبح ایک تربیتی مشق کے دوران پاپوا کے علاقے میں ایک پہاڑ سے جا ٹکرایا. غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کی فضائیہ کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے عملے سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق طیارہ پاپوا کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ _93015905_afp2 حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا حادثے سے قبل کنٹرول ٹاور سے رابطہ بھی بحال نہ ہوسکا تھا۔ طیارے میں تین پائلٹس، آٹھ ٹیکنیشن، ایک نیویگیٹر اور ایک فوجی افسر سوار تھے۔ حادثے سے قبل علاقے میں خراب موسم سے متعلق پیش گوئی نہیں کی گئی تھی۔ طیارہ گرنے سے قبل متعدد بار بادلوں میں اندر باہر ہوتا رہا۔ _93015907_afp انڈونیشیا فضائیہ کے حکام کے مطابق طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے، جب کہ تمام لاشین بھی ملبے سے برآمد کرلی گئیں ہیں۔ ہرکولیس سی۔130 مال بردار طیارے نے ٹیمیکا سے اڑان بھری اور اپنی منزل وامینا سے کچھ ہی دیر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ _93015433_indonesiapapua4641216

تلاش اور امداد کی سرکاری ایجنسی کے عہدیدار ایوان احمد رسکی ٹیٹوس کا کہنا ہے کہ جہاز کا ملبہ لیسووا پہاڑ پر بکھرا پڑا ہے جہاں مرنے والوں کی لاشوں کو وامینا منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاپوا انڈونیشیا کے انتہائی مشرق میں ایک دور افتادہ اور پہاڑی خطہ ہے اور یہاں زمینی راستے سے آمدورفت بسا اوقات ناممکن ہونے کی وجہ سے فضائی ذرائع نقل و حمل استعمال کیے جاتے ہیں۔

انڈونیشیا میں فضائی سفر کا ریکارڈ کچھ اتنا اچھا نہیں اور صدر جوکو ویدودو نے گزشتہ سال عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ فضائیہ کے عمر رسیدہ طیاروں کی بابت جائزہ لیں گے۔گزشتہ سال فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نومبر میں انڈونیشیا کے ملٹری ہیلی کاپٹر ےکے حادثے میں تین فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔ سماء

AIR FORCE

C130

Hercules

plane crashes

Military Plane

Transporter Plane

papua

Lockheed

Tabool ads will show in this div