سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی؛5 دہشتگرد مارے گئے

CTD Encounter 0200 Khi Ex 03-06

ڈی جی خان : نواحی علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور داعش سے تھا۔ ڈيرہ غازي خان کےعلاقے رکھ روجھاني ميں دہشتگردوں کي موجودگي کي اطلاع پر محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکار کارروائی کرنے پہنچے تو ملزمان نےسي ٹي ڈي ٹيم کو ديکھتے ہي فائرنگ کردي ۔ جوابي کارروائي ميں پانچ دہشتگرد مارے گئےجبکہ چار فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے دو دہشتگردوں کي شناخت تحسين اور کامران کے نام سےہوئي ہے جو دو روز پہلے پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے۔

دہشتگردوں کے قبضے سےچار دستي بم ،دو پستول اور بارودي مواد برآمد ہوا ہے کہ جبکہ ان کا تعلق کالعدم تحريک طالبان اور داعش سے بتايا جاتا ہے۔

فرار ہونے والے دہشتگردوں کیی تلاش میں ٹيمیں روانہ کردي گئي ہیں۔ سماء

raid

DG khan

5 terrorists killed

Tabool ads will show in this div