کراچی،نرسری پر پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ،4اہل کار زخمی

ویب ایڈیٹر:


کراچی : شہر قائد کی مصروف ترین شارع فیصل پر نرسری اسٹاپ کے قریب دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نرسری پل پر سے مدد گار 15 کی چوکی پر دستی بم پھینکیں اور فرار ہوگئے، دھماکے سے چوکی کی دیوار گرگئی اور وہاں موجود4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، دو اہل کاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس اور رینجرز کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ تحقیقات شروع کردیں۔

ڈی آئی جی منیر شیخ کا کہنا ہے کہ پل کے اوپر سے آئی ای ڈی پھینکی گئی، دھماکا دستی بم کا نہیں، آئی ای ڈیوائس کا ہے، دھماکا ناظم آباد میں کئی ماہ پہلے ہونے والے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔ سماء

زخمی

کا

burger

پر

firefighters

investors

gulf

sale

signed

Tabool ads will show in this div