الطاف حسین پارٹی رہنماؤں سے ناراض، آج شام اہم فیصلے متوقع
اسٹاف رپورٹ
لندن / کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پارٹی رہ نماؤں سے ناراض ہیں، آج شام تمام سیکٹر ارکان اور کارکنان کو نائن زیرو طلب کرلیا۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
لندن سے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین نے تمام باکردار سیکٹر ویونٹس کے ممبران وکارکنان جن کے دامن ہر قسم کی برائیوں سے پاک ہوں، کا اجلاس آج شام چھ بجے لال قعلہ گراؤنڈ میں طلب کرلیا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی نازک صورت حال سے وہ پہلے ہی دکھی، غم زدہ اور پریشان ہیں، دوسری طرف پارٹی کے بڑے ذمہ داروں کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں اور دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی تفصیلات آج شام کے اجلاس میں بتائیں گے۔ سماء