اسپیکر نے عمران خان کودعا دے دی
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہےکہ اللہ مجھے اور عمران خان کو ہدایت دے۔
سماء سے بات کرتےہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاہےکہ پی ٹی آئی والوں نے آئین پاکستان کے تقدس کو پامال کیا،میں آئینی طورپراسپیکرہوں،انہیں اپنےحلف کاخیال کرناچاہیے۔
ایاز صادق کاکہناتھاکہ اسمبلی میں آئین کی کتاب کی توہین کی گئی۔جوبھی بات کرنی ہےاسمبلی میں ہونی چاہیے۔ایازصادق نے واضح کیاکہ کوشش کرتاہوں کہ الفاظ نرم استعمال کروں۔ انھوں نے درخواست کی کہ ممبران سےبھی گزارش ہےکہ حدسےتجاوزنہ کریں۔نازیباالفاظ کوکارروائی سےحذف کرتاہوں۔
اسپیکرایازصادق کاکہناتھاکہ میری کسی سےذاتی دشمنی نہیں،تحریک انصاف کوہوسکتی ہے۔ایازصادق نے مزید کہا کہ اسپیکرکے بجائےنام سےپکارنےکی بھی مجھےخوشی ہے۔وہ بچےتونہیں کہ اسپیکرنہ کہنےپرسزاکےطورپرکونےمیں کھڑاکردوں۔ سماء