ایان علی کی لمبی بچت ہوگئی

Ayan Ali7

راول پنڈی: ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس چار ماہ کیلئے لٹک گیا۔ کسٹم عدالت کے جج کی طویل رخصت کے باعث سماعت  چھ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

ڈالر گرل کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں چار ماہ بعد کورٹ واک ہوئی ۔ کھلی کھلی زلفیں اور گورے مکھڑے پہ کالا چشمہ لگائے آیان علی عدالت آئیں تو انھوں نے سردی سے بچنے کے بھی خوب جتن کئے تھے ۔ سپر ماڈل پرانی سج دھج میں ہی نظر آئیں۔

Ayan Ali Case isb Pkg 17-12

کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث سپر ماڈل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کسٹم جج اگلے سال اپریل میں واپس آئیں گے۔

کسٹم کے وکیل نے سماعت کیلئے طویل تاریخ نہ دینے کی استدعا کی۔ سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ کہ وہ بطور ڈیوٹی جج ٹرائل نہیں کر سکتے۔ ٹرائل کا اختیار صرف کسٹم عدالت کے پاس ہے۔ عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے چھ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

currency scandal

Tabool ads will show in this div