فیس بک میسنجر ،سنیپ چیٹ کی ٹکرپرآگیا

GIF

[video width="1280" height="720" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Facebook-Messenger-Cameras-Artsy-New-Features.mp4"][/video]

نوجواںوں میں انتہائی مقبول سوشل میڈیا ایپ ’’سنیپ چیٹ ‘‘ کے مقابلے میں فیس بک میسنجر بھی میدان میں آگیا۔ نئی ایپ سے کیمرہ کے استعمال کو انتہائی دلچسپ بنا دیا گیا ہے۔ خود کو پہاڑوں یا برف باری کے مناظر میں فٹ کرنا اب بہت ہی آسان ہے۔ فیس بک میسنجر ،سنیپ چیٹ کو ٹکر دینے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ نئی اپ ڈیٹ لے آیا جس کے تحت اب کیمرہ کا استعمال بہت ہی دلچسپ بنا دیا گیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے اینڈرائڈ ایپلی کیشن کیلئے جاری اپ ڈیٹ میں کیمرہ بٹن اب آپ کو اکسرین پر نظر آتا ہے جس کی بدولت استعمال کرنے والے فورا سے پیشتر آسانی کے ساتھ تصاویر لے سکتے ہیں۔

snapchat

نئے کیمرہ فیچر ’’ آرٹسی نیو‘‘ کسی بھی قسم کے ٹیکسٹ کو فکٹرز میں تبدیل کردیتا ہے جسے تصویر یا ویڈیو کے اوپرکہیں بھی رکھا جاسکتا ہے۔  نئے کیمرے میں میسنجر آرٹ، فیس بک کیمرہ ، اسٹائلز شٹربٹن، شوٹ فرسٹ، پک فرینڈز لیٹر، سیلفی ماسکس، اسٹائل ٹرانسفر،ایفیکٹس، آرٹ پکر، پروگرام فریمز، بلینک کینوس اورمزید بہت کچھ ہے۔

یہی نہیں بلکہ کیمرہ بٹن کو کچھ دیر دبائے رکھنے پرویڈیو ریکارڈنگ کا بھی آغازہوجاتا ہے۔ نہایت ہی آسانی سے تصاویر یا ویڈیو بنانے کے بعد انہیں مزید دلکش بنانے کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔

میسنجر صارفین کو سہولت دے رہا ہے کہ وہ تھری ڈی افیکٹ ڈالنے کے علاوہ بہت سے فلٹرز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں جو کہ سنیپ چیٹ پر بھی ہیں۔

Tabool ads will show in this div