دھرنا ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،دھرنا ختم نہیں ہورہا، طاہر القادری

ویب ایڈیٹر:


ڈی چوک/ اسلام آباد : علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے میں شریک کارکنوں اور دیگر شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے، اللہ کی مدد سے دنیا میں کوئی میری مضبوطی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، انہوں نے کارکنوں اور دھرنے میں شریک لوگوں کو کہا کہ کوئی واپس جانا چاہتا ہے تو چلا جائے، جو کارکن جانا چاہتے ہیں،جائیں، معاشی بدحالی کے شکار کارکنان جانا چاہیں تو وہ بھی جائیں، جو پریشان ہیں، جن کے گھر کے چولہے بند ہیں وہ چلے جائیں۔

بدھ کے روز ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج اور دھرنے میں شریک کارکنوں اور شرکاء سے خطاب کیلئے علامہ طاہر القادری اپنے کنٹینر سے نکلے اور ایسا اشارہ دے دیا کہ سننے والے حیران اور کچھ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے، طاہر القادری نے اپنے جانثاروں کو مخاطب کرتا ہوئے کہا کہ "میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں کے گھروں میں کتنے کتنے مسئلے مسائل ہیں، لوگوں کی ملازمتیں چلی گئی ہیں، لوگوں کے گھروں میں چولھے نہیں جل رہے، میں کسی کو روکا گا نہیں، جو اپنی مجبوری اور مسائل کے باعث جانا چاہیئے وہ چلا جائے"۔

طاہر القادری نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ کو کھانا خود آ کر تقسيم کروں، آپ نے قربانی کی عظيم مثال قائم کی، اللہ کی مدد سے دنیا میں کوئی میری مضبوطی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، میں کارکنان کیلئے جان دینے والا آدمی ہوں، میرے اندر فولادی انسان ہے، کوئی لغزش پیدا نہیں کرسکتا۔

علامہ کا کہنا تھا کہ میرے کارکن بڑے لوگ نہیں، متوسط اور غریب طبقے کے ہیں، میرے کارکن مظلوم اور ظلم کے ستائے ہوئے ہیں، میں یہاں ظلم کا بدلہ لینے اور غریبوں کی جنگ لڑنے آیا، رات کو عمران خان کی بات پر دھیان نہیں دے سکا تھا، ظلم اور جبر کے سامنے نہیں جھک سکتا، سمجھوتا نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ100بار مذاکرات کیلئے آتے رہیں گے، میں بیٹھا رہوں گا، جو کارکن جانا چاہتے ہیں،چلے جائیں، معاشی بدحالی کے شکار کارکنان جانا چاہیں تو جائیں، جو پریشان ہیں، جن کے گھر کے چولہے بند ہیں وہ چلے جائیں، میں 30 گھنٹے بعد کھانا کھاتا ہوں، مجبور کارکن چلے جائیں مجھ سے ان کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی، دھرنا ختم کرنے کی باتیں جھوٹ ہیں۔ سماء

میں

کا

کو

نے

law

moscow

lawyers

jet

holiday

Formula One

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div