کراچی : کراچی میں آٹھ ماہ کا شیر خوار پاکستانی بچہ ریان "بون میرو" عطیہ کرنے والا سب سے کم عمر بچہ بن گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آٹھ ماہ کے ریان نے اپنا بون میرو اپنی بہن کو عطیہ کیا۔ ٹرانسپلانٹ کا یہ آپریشن بھارت کے شہر بنگلور کے سٹی اسپتال میں ہوا۔
پاکستان کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والی ڈھائی سال کی بچی زینیا ایچ ایل ایچ نامی مرض میں مبتلا تھی، اس بیماری کے سبب بون میرو کچھ خلاف معمول خلیے پیدا کرتا ہے، جو عام خلیوں کو کھا جاتا ہیں۔
اس بیماری کے باعث تیز بکار ، خون بننے میں کمی جگر اور پتے کا بڑھ جانا جیسی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ سماء