تمام پارلیمانی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، سراج الحق

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ جرگے نے ڈیڈ لاک کو ختم کرادیا، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، تمام پارلیمانی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ منزل تک پہنچنے کیلئے راستہ طے کرنا ہے، اس راستے میں بڑے اسپیڈ بریکر آئیں گے، فريقين اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہيں، جرگے نے ڈيڈلاک کو ختم کراديا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کو مذاکرات کے ذريعے حل کرنا چاہتے ہيں، تمام پارلیمانی جماعتیں آگ بجھانا اور انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں۔

جرگے کی رکن کلثوم پروین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوشش ہے قوم کو بحران سے نکال دیا جائے، اللہ پر یقین ہے مذاکرات کا راستہ نکل آئے گا۔ سماء

mumbai

anniversary

species

Tabool ads will show in this div