پی ٹی آئی اور اپوزیشن جرگے کی ملاقات، مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرانیکی کوشش

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگے کے درمیان ملاقات جاری ہیں، حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا جرگہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا، سینیٹر رحمان ملک، لیاقت بلوچ، کلثوم پروین شامل ہیں، پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کررہے ہیں جبکہ پرویز خٹک، جہانگیر ترین، شفقت محمود اور عارف علوی بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

جرگے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سماء

canadian

Tabool ads will show in this div