تعلیم کے ذریعے دہشتگردی کے نظریات کو شکست دینی ہے،کورکمانڈر لاہور

DSC_6005 copy لاہور : کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا ہے کہ 16دسمبر2014ءآرمی پبلک اسکول پشاور میں147معصوم طلباءاور اُساتذہ کا دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل ایسا اندوہناک واقع ہے جس نے نا صرف عالمی ضمیر کو جھنجوڑ ا بلکہ پوری قوم باطل اور انتہا پسند عناصر کے خلاف اتحاد ویگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فیصلہ کُن جنگ کے ذریعے، اِنھیں ہمیشہ کے لئے نیست و نابود کرنے کے لئے ڈٹ گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر آرمی پبلک اسکول لاہور گیریژن میں منعقد ایک خصوصی تقریب سے خطاب میں کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ پوری قوم اِس وقت ملک میں دہشت گردی کو کچلنے کے لئے متحد ہے اور پاک فوج نے ضرب ِعضب کے ذریعے شدت پسندی کے اِس ناسور کو مُستقل بنیادوں پر جڑ سے اُکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عوام کی بھر پور تائید و حمایت سے پاک افواج نے انتہا پسندوں کی کمر توڑ دی ہے اور انشاءاللہ اب ہم ملک میں امن و امان کی بحالی کے بعد ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر پر گامزن ہیں۔ DSC_4344 اُنھوں نے کہا کہ اِن معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے رہتی دُنیا تک یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ ظلم و بربریت اور دہشت گردی جیسے بزدلانہ عمل غیور اور با ہمت قوموں کو شکست کی بجائے جرا¿ت و بہادری سے اِس کے خلاف سینہ سپر ہوجانے کا درس دیتے ہیں۔ پاکستانی قوم نے باطل عناصر کا مردانہ وار مقابلہ کرکے ایک زندہ ، بہادر اور  پُر عزم قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے اور دُنیا کو بتا دیا ہے کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اِن کے پائے استقلال میں لغزش نہیں آتی بلکہ یہ بہادری او ر جرات سے اِ نھیں اِن کے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں۔ اس موقع پر چیئر مین لاہور گریژن اسکولز میجر جنرل (ریٹائرڈ) فرخ بشیر نے اِس عزم کو دہرایا کہ آرمی پبلک اسکول کے تمام طلباءاور بچے علم کی روشنی کو پھیلانے کا سفر اِسی طر ح جاری و ساری رکھیں گے ۔ اُنھوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کا نصب العین "آئی شیل رائز اینڈ شائن "اِس عہد کا غماز ہے کہ ہماری نوجوان نسل جہالت اور انتہا پسندی کو شکست دےکر ملک میں علم کی روشنی کے چراغ ہمیشہ جلائے رکھے گی۔ تقریب میں لاہور گیریژن اسکولز کے طلباءاور اُساتذہ کی کیثر تعداد نے بھی شرکت کی۔ سماء

ZARBEAZB

PAKISTAN AIR FORCE

TALIBAN

national action plan

GARRISON

2nd Anniversary

#SaluteToAPSmartyrs

NeverForget

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div