اسلام آباد : ایئر چیف مارشل سہیل امان سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت جڑ سے ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت جڑ سے ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
دوسری برسی کے موقع پر ائیرچیف سہیل امان نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اور قوم شہداءسانحہ پشاور کی عظیم قربانی فراموش نہیں کریں گے۔ ضرت عضب میں پاک آرمی کے شانہ بشانہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ننھے بچوں کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ 16دسمبر 2014ءکی صبح ساڑھے دس بجے دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر خونریزی کی بھیانک داستان رقم کی تھی،سانحے میں تقریباً 150طلباء اور اساتذہ کو شہید کردیا گیا، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔ سماء