لاس اینجلس : یاہو پر ایک اور سائبر حملہ، جس میں دو ہزار چودہ میں ہیکنگ سے یاہو کے ایک ارب اکاؤنٹس متاثرہوئے تو دوہزار چودہ میں پچاس کروڑ صارفین کی معلومات چرائی گئی، یاہو نے خود اعتراف کرلیا۔
یاہو اکاؤنٹس پر پے در پے سائبر حملے میں ہیکرز صارفین کا ڈیٹا چرانے لگے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائلیں بھیجیں تو یاہو نے بھی اعتراف کرلیا۔ دو ہزار تیرہ میں کم از کم ایک ارب صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ ہیکرز نے صارفین کے نام، فون نمبرز، پاسورڈز اور ای میل ایڈریسز پر نقب لگائی اور بینکوں اور ادائیگیوں سے متعلق معلومات بچ گئی۔
دوہزار چودہ میں ہیکرز نے پھر دماغ لڑایا اور پچاس کروڑ اکاونٹس تک رسائی حاصل کی اور خفیہ معلومات پر ہاتھ صاف کیے۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں، جبکہ صارفین سے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، یہی نہیں کمپنی سیکیورٹی سوالات بھی اپ ڈیٹ کررہی ہے۔
ہیکرز کے دونوں سائبر حملوں میں کتنے اکاؤنٹس متاثر ہوئے، فی الحال ایک اندازہ سامنے آیا ہے لیکن معلومات کسی تیسری پارٹی نے چرائی کمپنی کو اسکا پورا یقین ہے۔ سماء