ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو احسانات گنوادیئے
اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو احسانات گنوادیئے، کہتے ہیں میرے پاس عزت دینے کے سوا کچھ نہیں، استعفوں کے معاملے پر بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کا اضافی وقت دیا، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مل کر قانون اور قواعد کے مطابق فیصلہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قریشی صاحب میرے پاس عزت دینے کے سوا کچھ نہیں، میں بھی یہاں منتخب ہوکر آیا ہوں، ڈی سیٹ ہونے کے بعد عدالتوں کے بجائے عوام میں گیا۔
انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کے اراکین نے مجھ پر بہت تنقید ہوئی، پی ٹی آئی کو اضافی وقت دیا، اپوزیشن لیڈر خورشد شاہ کے ساتھ مل کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔
اسپیکر بولے کہ کنٹینر پر ہونیوالی تنقید پر یہاں بات نہیں کروں گا، جس کتاب کو مقدس سمجھتے ہیں کل اسے پھینکا گیا جس پر انتہائی افسوس ہوا۔ سماء