وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ختم، پی ٹی آئی مطالبات پر غور

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 5 مطالبات پر اختلاف نہیں، چھٹے کے مختلف آپشن پر غور کیا جارہا ہے، دھرنا دینے والی دونوں جماعتیں 2 گھنٹے میں کابینہ ڈویژن سے واپس ڈی چوک منتقل ہوجائیں گی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد پارلیمانی رہنماؤں کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کرنا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے 5 مطلابات پر کوئی اختلاف نہیں، چھٹے مطالبے کے مختلف آپشن پر غور کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کو آج شام تک تحریری جواب دے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے نمٹایا جائے، مظاہرین سے درخواست کی ہے کہ واپس ڈی چوک منتقل ہوجائیں، دونوں جماعتیں 2 گھنٹے میں کابینہ ڈویژن کا علاقہ خالی کردیں گی، عوامی تحریک سے الگ مذاکرات کئے جائیں گے۔ سماء

eid

anniversary

اجلاس

Tabool ads will show in this div