شاہ محمود کی تقریر کے دوران ن لیگی اراکین کا شور شرابہ، تکرار
اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس میں شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے اراکین نے شور شرابہ کیا، اسپیکر، عابد شیر علی، شیخ روحیل اصغر اور دیگر ارکان کو چپ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے، پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کو خطاب کا موقع ملا تو مسلم لیگ ن کے اراکین نے شور شرابہ شروع کردیا۔
ن لیگی رہنماء شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی اور خواتین اراکین نے پی ٹی آئی رہنماء کو بات کرنے کا موقع نہ دیا، دونوں جانب سے اس موقع پر تکرار بھی ہوئی، شاہ محمود قریشی نے شور شرابے پر رد عمل دیتے ہوئے بولا کہ اور اونچا بولیے آواز نہیں آرہی۔
اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی کو روکنے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ خاموش نہ ہوئے، رانا تنویر سمیت دیگر سینئر اراکین کو دیگر ساتھیوں کو روکنے کی بھی ہدایت کی۔ سماء