نماز جنازہ میں اہم شخصیت کی جیب کٹ گئی

TARIQ JAMIL BAYAN PKG 15-12 ASIF کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفيظ موبائل فون سے محروم ہوگئے۔

طیارے حادثے میں شہید ہونے والے جنيد جمشيد کی نمازجنازہ ميں کرکٹر محمد حفيظ کی جيب کٹ گئی، کراچی کے اے کے ڈی گراونڈ میں نماز جنازہ میں شرکت کے لئےآئے کھلاڑی محمد حفیظ موبائل فون سے محروم ہوگئے ہیں۔

یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی جنازوں میں کئی اہم شخصیات کی جیب کٹ چکی ہیں ، حال ہی میں میئر کراچی وسیم اختر کے رہائی پر استقبال کرنے کیلئے سینٹرل جیل کراچی پہنچنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کی جیب کاٹ لی گئی تھی ، ان کے پرس میں رقم کے علاوہ این آئی سی سمیت دیگر ضروری کارڈز بھی موجود تھے۔

کچھ عرصہ قبل لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء جہانگیر بدر کی نماز جنازہ کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت متعدد رہنماؤں کی جیبیں کاٹ لی گئی تھیں۔ سماء

FUNERAL

mulana tariq jameel

namaz janaza

Tabool ads will show in this div