وفاقی وزراء خود مذاکرات کو سبوتاژ کرتے ہیں، چوہدری برادران
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء خود بات چیت کو سبوتاژ کرتے ہیں، صبح کو گالیاں اور شام کو مذاکرات کی بات کی جاتی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت دوغلی پالیسیاں نہ اپنائے۔ شجاعت حسین کہتے ہیں کہ فوج کو جان بوجھ کر تمام معاملات میں گھسیٹا جارہا ہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو دوغلا قرار دیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ آصف زرداری بھی معاملے کا باعزت حل چاہتے ہیں، ن لیگی وزراء مذاکرات کو سبوتاژ کرتے ہیں، صبح گالیاں دیتے اور شام کو مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں، حکومت دوغلی پالیسیاں نہ اپنائے۔
وہ کہتے ہیں کہ کارکنوں کو اب بھی گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد میں نہتے لوگوں پر گولیاں چلائیں، دارالحکومت واقعے کا مقدمی بھی درج نہیں کیا گیا۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ فوج کو جان بوجھ کر سیاسی معاملات میں گھسیٹا جارہا ہے، جوانوں کا مورال کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سماء